







معزز دوستو !
موسم بہار کی خوشگوار فضا میں اردو ادب اور چائے کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد ایک یادگار لمحہ ثابت ہوسکتا ہے۔ خوشبو بکھیرتے پھولوں اور ہلکی ہلکی بادِ نسیم کے ساتھ، ادب دوست احباب کشادہ ہال میں جمع ہو کراردو ادب کی لطافتوں اور چائے کی چسکیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس محفل میں معروف شعرا اور ادیب اپنی تخلیقات پیش کریں، نثر و نظم کے سحر میں محو سامعین داد و تحسین سے محفل کو گرما دیں، اعلی ضیافت اور پھر چائے کی خوشبو گفتگو کو مزید دلکش بنا دے گی۔
یہ تقریب نہ صرف اردو ادب سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک یادگار شام ہوگی بلکہ حُمیرا رحمان صاحبہ جیسی نامور شخصیت کو سُننے اور ان سے گفگو کا موقع بھی ملے گا۔



**اُردو ادب اور چائے ** آپ کو ایک خصوصی ادبی محفل میں شرکت کی دعوت دیتی ہے، جہاں ہم ایک نئی اور اہم کتاب کی رونمائی کر رہے ہیں۔
**
کتاب:** بہت سے کام کرنے ہیں **

**
مصنفہ ** حمیرا رحمان **


آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی!
**رابطہ:** 0900 305 551
**

اردو ادب سے محبت کی اس تقریب کا حصہ بنیے!*